ہوماسلام آباداپوزیشن نے بجٹ پڑھے بغیر تنقید شروع کر دی ، علی نواز اعوان

اپوزیشن نے بجٹ پڑھے بغیر تنقید شروع کر دی ، علی نواز اعوان

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد بدل چکا ہے یہاں بلا تفریق ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ،ہم نے بہترین عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے اور اپوزیشن محض تنقید برائے تنقید کی روش پر کار بند ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد کے سب سے بڑے اتوار بازار H-9 کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا شعار خدمت ہے اور آج الحمد للہ اسلام آباد بدل چکا ہے شہر ہو یا ہوں دیہات ہر جگہ بلا تفریق ترقی نظر آ رہی ہے انہوں نے کہا کہ اتوار بازار اسلام آباد کے متوسط اور چھوٹے طبقے کا سب سے بڑا بازار ہے لیکن یہاں آنے کا رستہ بہت خراب حالت میں ہے جبکہ پارکنگ سمیت دیگر بہت سے مسائل ہیں جن کی طرف کبھی توجہ نہیں دی گئی ہم نے اب بازار راستے کے مسئلے اور پارکنگ کا کام شروع کردیا ہے اور انشا اللہ باقی مسائل بھی حل کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے این سی او سی نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران بہترین کام کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اسلام آباد میں عیدالاضحی تک اتنی ویکسینیشن ہوجائیکہ بندشوں کی ضرورت نہ رہے، علی نواز اعوان نے کہا کہ ہماری حکومت کا بجٹ عوام دوست ہے اور اپوزیشن محض تنقید برائے تنقید کی روش پر کار بند ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بجٹ پڑھے بغیر تنقید کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔