اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2024-25 کے بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں غیرمعمولی تبدیلیاں کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی تجویز پر اراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن سال کی وجہ سے رواں مالی سال ارکان پارلیمنٹ کو 61ارب روپے کی اسکیمیں دی گئی ہیں۔
آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی تجویز پر صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر فنڈنگ بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کا ترقیاتی بجٹ 26ارب روپے سے کم کرکے 17 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کی اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
