ہومبریکنگ نیوزاسحاق ڈار سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلد بلوم کی ملاقات ہوئی۔قائم مقام ترجمان امریکی مشن جوناتھن کے مطابق دونوں رہنماں کی ملاقات کے دوران امریکا اور پاکستان کی باہمی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں انسداد دہشتگردی تعاون، پاکستان کی اقتصادی اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران علاقائی سلامتیاور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سفیر نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کیلئے امریکی حمات کا اعادہ کیا۔قائم مقام ترجمان امریکی مشن جوناتھن کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے کاروباری روابط بڑھانے، سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول کی امریکی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔امریکی سفیر نے توانائی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ سرمایہ کاری کے شعبوں پر بھی بات کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔