ہومبریکنگ نیوزنائب وزیر اعظم کا 9 مئی میں ملوث افراد سے مذاکرات کا امکان مسترد

نائب وزیر اعظم کا 9 مئی میں ملوث افراد سے مذاکرات کا امکان مسترد

اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد سے مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات کے اصول واضح کر دیئے، جو ریاست کے خلاف کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات اور مفاہمت پر میرا پختہ یقین ہے، اسی پارلیمنٹ کے سامنے 126 دن کے دھرنے کو مذاکرات سے اٹھایا تھا، سیاست میں مفاہمت اور مذاکرات ہوتے ہیں اور ہونے چاہئیں۔ڈپٹی وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ نو مئی ریاست کے خلاف اٹھنا تھا، جی ایچ کیو، جناح ہاس اور تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ کور کمانڈرز میٹنگ میں جس موقف کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کا موقف ہے، سانحہ نو مئی میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت مناسب نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔