ہومسائنس و ٹیکنالوجیواٹس ایپ کے بعد فیس بک پر بھی پوڈ کاسٹس فیچر متعارف

واٹس ایپ کے بعد فیس بک پر بھی پوڈ کاسٹس فیچر متعارف

سان فرانسیسکو (پی این پی )سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے نئے آڈیو فیچر متعارف کروا دیے۔ فیس بک نے ان نئے فیچرز کا اعلان رواں سال 2021 میں کیا تھا۔ اب فیس بک صارفین کلب ہاوس جیسے آڈیو رومز کے ساتھ پوڈ کاسٹس سٹریمنگ فیچرز کو بھی استعمال کر سکیں گے۔ اس میں اب رومز کی بات چیت کو لائیو اسٹریم بھی کیا جا سکے گا۔ فیس بک نے فی الحال یہ فیچر ویریفائیڈ عوامی شخصیات کو استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔