اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سکو لوں میں گراؤنڈز کی بحالی کے کام کے لئے سی ڈی اے بھرپور معاونت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی کے ہمراہ سکولوں کا دورہ کیا

چیئرمین سی ڈی اے نے آئی ایم سی جی ایف سکس اور آئی ایم سی بی F-8 میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔
سکولوں میں منی جمز کے تعمیراتی کام جائزہ لیا۔سکولو ں میں جاری لیبارٹریز کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔

چیئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ سکولوں میں گراؤنڈز کی بحالی کے کام کے لئے سی ڈی اے بھرپور معاونت کرے گا۔
سکولوں میں ڈسپنسری کے قیام میں بھی سی ڈی اے معاونت فراہم کرے گا۔
