ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو دورہ چین کیلئے روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو دورہ چین کیلئے روانہ ہوں گے


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے،وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ سمیت بڑا وفد بھی چین جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم کے دورہء چین کی تیاریوں کے حوالے سے آج صبح 7 بجے اہم جائزہ اجلاس کا انعقادکیا گیا۔
وزیراعظم نے دورے کے دوران دونوں ملکوں کی نتیجہ خیز بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چینی انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی ترغیب دینے کے حوالے سے لائحہء عمل بنایا جائے ،
حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی ،
وزیراعظم کو دورہء چین کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ،
بریفنگ میں بتا گیا کہ پاکستان سے صنعت کاروں ،سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کا ایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ چین کے شہر شینزین جائے گا ۔
وفد چینی کاروباری برادری سے ملاقاتیں کرے گا اور پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کرے گا ۔
وزیراعظم نے چین میں تعینات پاکستانی سفیر کو پاکستانی کاروباری وفد کو چین میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ،وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ،وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی , وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور اعلیٰ سرکاری افسران کی شرکت ؛ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں تعینات پاکستان کے سفیر کی اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔