ہومبریکنگ نیوزپاکستان اور آذربائیجان کا معیشت، تجارت، توانائی، مواصلات میں تعاون بڑھانے کا عزم

پاکستان اور آذربائیجان کا معیشت، تجارت، توانائی، مواصلات میں تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد(سب نیوز ) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔پاکستان اور آذربائیجان نے معیشت، تجارت، توانائی، مواصلات اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان اور آذربائیجان کے مابین مشترکہ ثقافت اور مذاہب پر مبنی گہرے تاریخی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے باکو اور ملتان کو سسٹر سٹیز قرار دینا چاہئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔