ہومپاکستانکسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے واضح کیا ہے کہ مسلح افواج علاقا ئی سالمیت اور قومی خود مختاری کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کورس کے شرکا سے خطاب کے دوران یونیورسٹی میں فراہم کردہ تعلیم او تربیت کے معیار کو سراہا۔سلامتی کے موجودہ چیلنجز اور تکنیکی جدت پر بات کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار کیا۔ظہیر احمد بابر سدھو نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاک فضائیہ ملک کیخلاف کسی بھی جارحیت اور مذموم ارادے کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔