ہومکھیلپاکستان سپر لیگ کا نیا چیمپیئن کون ؟ فیصلہ آج ہو گا

پاکستان سپر لیگ کا نیا چیمپیئن کون ؟ فیصلہ آج ہو گا

ابوظبی،پاکستان سپرلیگ 6کا میگا فائنل پشاورزلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان آج کھیلا جائے گا،زلمی دوسرے اور سلطانز پہلے ٹائٹل کے حصول کیلے میدان میں اتریں گی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 6 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل سیزن 6 کے فاتح کا فیصلہ آج ہو گا۔ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ پشاور زلمی چوتھی مرتبہ فائنل کھیل رہی ہے۔ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں ملتان سلطانز کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طورپرآٹھ میچز کھیلے گئے،جن میں سے پانچ میں ملتان سلطانز نے کامیابی حاصل کی۔گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سکس کا پہلا حصہ کراچی میں کھیلا گیا تھا تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا تھا، کم وبیش تین ماہ کے تعطل کے بعد پی سی بی اور فرنچائزر نے متفقہ فیصلہ کیا کہ لیگ کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں منعقد کرائے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔