ہومتازہ ترینکمپیوٹر سسٹم میں اینٹی وائرس ایجاد کرنیوالے جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

کمپیوٹر سسٹم میں اینٹی وائرس ایجاد کرنیوالے جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

میڈرڈ،اینٹی وائرس میکافی کے موجد جان میکافی کی جیل میں پراسرار موت واقع ہو گئی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جان میکافی نے مبینہ طور پر جیل میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم جان میکافی کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔اسپین کے حکام نے جان میکافی کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔واضح رہے کہ جان میکافی پر امریکہ میں اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کے الزامات تھے اور اسپین کی عدالت نے جان میکافی کی امریکہ حوالگی کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔جان مکافی کو گزشتہ برس امریکہ میں ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین کے دارالحکومت بارسلونا سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بارسلونا پولیس نے جان میکافی کو بارسلونا سے استنبول جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق جان میکافی نے 2014 سے 2018 تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرائے اور اپنے اثاثے چھپائے ہیں۔ ٹینیسی کی وفاقی عدالت جان میکافی پر جون میں ٹیکس چور کے الزام میں فرد جرم عائد کردی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔