Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزدوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی

برمنگھم(سب نیوز ) انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دیدی، انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 160 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، جوز بٹلرر نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 51 بالز پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے، ول جیکس 37 اور جونی بیرسٹو 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور حارث رف نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا،عماد وسیم اور حارث رف نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 160 رنز بنا کر آٹ ہوگئی،، فخر زمان نے 45 اور بابر اعظم نے 32 رنز کی اننگز کھیلی، افتخار احمد نے 23 اور عماد وسیم نے 22 رنز بنائے، انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔