اسلام آباد(آئی پی ایس ) پولیس ملازمین کے میڈیکل الاونس میں100فیصد اضافہ ہوگیا۔
متعلقہ ادارے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پولیس کا میڈیکل الاونس 2لاکھ 50 ہزارسے بڑھا کر5لاکھ کردیا گیا۔علاوہ ازیں رقم ادائیگی کیلئے ڈی آئی جی ہیڈکواٹرزکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔
ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرزکمیٹی کے چیئرمین، اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ سیکرٹری ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق انچارج پولیس لائن ڈسپنسری کمیٹی کے ممبرہوں گے۔
