Saturday, June 20, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزن لیگ کا پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ، 5 رکنی کمیٹی تشکیل

ن لیگ کا پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ، 5 رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور(سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ کر لیا، آئین میں ترامیم کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے، کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر خان شامل ہیں۔محسن شاہنواز رانجھا، بیرسٹر ظفر اللہ خان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، انوشے رحمان کمیٹی کی سیکرٹری مقرر کر دی گئیں۔ کمیٹی تین روز میں آئین میں موزوں ترامیم پارٹی لیڈرشپ کے سامنے رکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔