Saturday, June 20, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزچیف ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر پنجاب ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کی سربراہی میں میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی آگہی واک

چیف ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر پنجاب ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کی سربراہی میں میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی آگہی واک

راولپنڈی(سب نیوز )سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام ،چیف ڈیجٹل مانیٹرنگ آفیسر پنجاب ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن دفتر سے لیاقت باغ تک ریلی نکالی گئی، آگاہی واک ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم,چیف ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر پنجاب لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ساتھ,چیف آفیسر ایم سی راوالپنڈی, سی او/ آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد اور سی او/ ایم سی آر, شاہد غفور پراچہ صدر انجمن تاجران راولپنڈی ،طارق جدون صدر سمال چیمبرز اینڈ ٹریڈرز، چوہدری فخر وڑائچ صدر لیبر ونگ ایم سی آر، امیر الدین میر چیئرمین یوسی 34 راولپنڈی، شہریوں اور صحافیوں سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی، آگاہی واک کے موقع پر ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم,چیف ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر پنجاب لوکل گورنمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ عوام کو بھی اپنا بھر پور کرداراداکرناہوگا،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔