ہومتازہ ترینپنجاب میں شدید گرمی، 25مئی سے اسکولوں کی چھٹیوں کا فیصلہ

پنجاب میں شدید گرمی، 25مئی سے اسکولوں کی چھٹیوں کا فیصلہ

لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے باعث اسکولوں کی تعطیلات 25 مئی سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم اسکولز ونگ نے شدید گرمی کی لہر کے دوران اور ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام سرکاری ونجی اسکولوں کو 25 سے 31 مئی تک بند کرنے کا مراسلہ جاری کردیا جب کہ موسم گرما کی عام تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی۔

قبل ازیں وزیر تعلیم پرائمری ایجوکیشن نے نجی اسکولز کو امتحانات کی وجہ سے استثنا دیا تھا۔ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر کیا ہے جس پر انہوں نے عوامی رائے کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ مراسلے کی روشنی میں اب موسم گرما کی عام تعطیلات یکم جون کے بجائے 25 مئی ہی سے شروع ہوجائیں گی جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ہیٹ ویو کے پیش نظر اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر طلبہ کے والدین سے چھٹیوں سے متعلق سے رائے مانگی تھی، جس پر تقریبا 7 ہزار سے زیادہ افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا، جن میں سے 96 فی صد نے فوری طور پر اسکولوں میں چھٹیاں کرنے کا مطالبہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔