ہومتازہ ترینمیونسپل کارپوریشن مری کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے آگہی واک

میونسپل کارپوریشن مری کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے آگہی واک

مری (آئی پی ایس )سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن مری کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام، چیف ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر پنجاب ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کے ساتھ کیپٹن (ر)شہریار شیرازی اے ڈی سی آر/ایڈمنسٹریٹر ایم سی مری کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن دفتر سے مال روڈ مری تک ریلی نکالی گئی

آگاہی واک ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم ،چیف ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر پنجاب لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ساتھ کیپٹن (ر)شہریار شیرازی اے ڈی سی آر/ایڈمنسٹریٹر ایم سی مری ،چیف آفیسر ایم سی مری،محکمہ تعلیم مریریسکیو 1122 کا نمائندہنمائندہ سول ڈیفنس مریریونیو سٹاف،ایم سی سٹاف،صدر انجمن تاجران، شہریوں اور صحافیوں سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی،مری شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ عوام کو بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔