ہومپاکستاناین اے148میں ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی کو برتری حاصل

این اے148میں ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی کو برتری حاصل

ملتان(سب نیوز) قومی اسمبلی کی نشست این اے۔148 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک موصول ہونے والے نتائج میں پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی کو واضح برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔148 میں صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔حلقے میں آٹھ امیدوار میدان میں تھے تاہم سب سے سخت مقابلہ حسب توقع حکمران اتحاد کے حمایت یافتہ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحادی کونسل کے امیدوار تیمور الطاف میں ہوا۔
اب تک حاصل ہونے 95 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو تقریبا 9ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔95 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی 26 ہزار 132ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔پی ٹی آئی کے حمایت یفتہ سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور ملک 17ہزار 340ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔