اسلام آباد(خبرنگار خصوصی )ملک میں پانی اوربجلی کا ایک اوربحران پیدا ہونے کا خدشہ،دریاوں کے بہاومیں کمی، ڈیموں میں پانی کاذخیرہ تیزی سے ختم ہونے لگا،سکردواوردیگرشمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ، ایک ہفتہ یہی صورتحال رہی توپانی کا شارٹ فال 32 فیصد تک ہوسکتا ہے۔ذرائع آبی وسائل کے مطابق دریاوں میں پانی کا بہاو4 لاکھ 85 ہزارسے کم ہوکر2 لاکھ 58 ہزارکیوسک تک رہ گیا،منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج مزید کم کردیا گیا۔ذرائع آبی وسائل کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی پیداوارکیلئے ڈیموں سے پانی کا اخراج بڑھانے کی ہدایت کردی جبکہ ارسا نے منگلا اورتربیلاسے پانی کااخراج بڑھانے کی تجویزمسترد کردی۔ ذرائع آبی وسائل کے مطابق بجلی کی پیداوارکیلئے پانی کا بحران پیدا نہیں کرسکتے، موجودہ صورتحال برقراررہی توتربیلااورمنگلا سے 3 ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل جائیگی، قادرپورگیس فیلڈ مرمت کے باعث بند رہے گی ، قادرپورگیس فیلڈ کی بندش سے ایل این جی کی ترسیل بھی متاثرہوگی ، ذرائع آبی وسائل کا کہنا ہے کہ سسٹم سے تھرمل بجلی کی بڑی مقداربھی نکل سکتی ہے، یہی صورتحال رہی توپانی کا شارٹ فال 32 فیصد تک ہوسکتا ہے، دریاوں میں پانی کا بہاو4 لاکھ 85 ہزارسے کم ہوکر2 لاکھ 58 ہزارکیوسک تک رہ گیا، منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج مزید کم کردیا گیا۔
ملک میں پانی اوربجلی کا ایک اوربحران پیدا ہونے کا خدشہ،دریاوں کے بہاومیں کمی، ڈیموں میں پانی کاذخیرہ تیزی سے ختم ہونے لگا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
