اسلام آباد(آئی پی ایس)اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہری فہد شبیر نے وکیل ندیم کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،
درخواست میں پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن ، اسحاق ڈارکو فریق بنا یا گیا،
درخواست میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئین کے خلاف ہے ،
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی آئین کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے ،
وفاقی حکومت نے نائب وزیراعظم تعیناتی کرتے ہوئے آئین کی خلاف ورزی کی ،
درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ،
کیس کے حتمی فیصلے تک اسحاق ڈار کو کام سے روکا جائے ،
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
