اسلام آباد(آئی پی ایس)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے طارق بشیر چیمہ کو زرتاج گل سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر پورے سیشن کے لیے معطل کردیا۔ ساتھ ہی اسپیکر نے قومی اسمبلی کی راہداریوں میں ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور میڈیا کی طرف سے ویڈیو بنانے پر بھی پابندی عائد کردی۔
واضح رہے گزشتہ روز طارق بشیر چیمہ اپنی تقریر کے بعد زرتاج گل کی نشست کی طرف بڑھے تھے اور انہوں نے زرتاج گل کو کچھ الفاظ کہے تھے۔
ان کے زرتاج گل کو کہے الفاظ پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان بھڑک اٹھے تھے اور طارق بشیر چیمہ کی طرف لپکے تھے۔
معاملہ ڈیڈ لاک کا شکار ہونے پر سنئیر قیادت سپیکر آفس پہنچی سنی اتحاد کونسل کے نمائندے اسپیکر کے چیمبر میں پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے سیٹ پر آکر زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہے، زرتاج گل اسپیکر چیمبر میں رو رہی ہیں۔
انہوں نے اسپیکر چیمبر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل کو گالی دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم برداشت نہیں کریں گے بات جماعت کی نہیں ہے زرتاج گل خاتون ہیں ان کا احترام بنتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک طارق بشیر چیمہ کی ممبر شپ کینسل نہیں کی جاتی ہم تب تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے اور ان کو پارلیمنٹ نہیں آنے دیں گے۔
زرتاج گل کہ یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک طارق بشیر چیمہ کی رکنیت ختم نہیں ہوتی وہ چیمبر سے نہیں جائیں گی۔
اسپیکر ایاز صادق زرتاج گل کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں تلخ کلامی کے بعد ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے پی ٹی آئی رکن زرتاج گل سے معافی مانگ لی۔زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کی معافی قبول کرلی، اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے دونوں کے درمیان معاملہ ختم کر ایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا، پی ٹی آئی اراکین سمیت تمام فریقین نے اسپیکر کے کردار کو سراہا۔
زرتاج گل کو نازیبا کلمات کہنے پر اسپیکر نے طارق بشیر چیمہ کو پورے سیشن کے لیے معطل کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
