ہومپاکستانوزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں کابینہ 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔کارٹلن ہوٹل کراچی کی زمین کے استعمال کا معاملہ ایک بار پھر کابینہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کابینہ ممنوعہ بور لائسنسز کے اجرا کی منظوری دے گی۔پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کوآپریشن لمیٹڈ بورڈ کے چیئرمین اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی جائے گی۔ اسلام آباد کی ماسٹر پلاننگ کے لیے قائم کمیشن میں ممبران کی تعیناتی کی منظوری بھی شامل ہے۔بینکوں سے متعلقہ خصوصی کیسز کی انسپیکشن رپورٹ کابینہ اجلاس کو پیش کی جائے گی۔ حکومتی اثاثوں کے عوض ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل اجارہ اسکوک بانڈ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔لکسمبرگ کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے کی منظوری دی جائے گی جبکہ پبلک پراپرٹی کے لیے اینکروچمنٹ بل 2021 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔کابینہ سپریم کورٹ اسٹاف کے لیے اسلام آباد میں ہاسنگ سوسائٹی اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔دیار بھاشا ڈیم کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی بھی کی جائے گی جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کی تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔