ہومشوبزترک اداکار سے فراڈ کا معاملہ ، کاشف ضمیر کی ضمانت منظور

ترک اداکار سے فراڈ کا معاملہ ، کاشف ضمیر کی ضمانت منظور

لاہور،ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے ہیرو ترک اداکارانگین التان سے فراڈ کا معاملہ، ملزم کاشف ضمیر کی نو سربازی کے ایک مقدمہ میں ضمانت منظور ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاون نوشابہ یوسف نے درخواست پر سماعت کی ۔ملزم کی جانب سے ملک ساجد وٹو ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ واضح رہے ملزم کیخلاف تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج ہوا، ملزم کاشف ضمیر نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا، اس کے قبضہ سے نیلی بتی والی گاڑی اور اسلحہ برآمد ہوا ،پراسیکیوٹر ملزم کیخلاف دوسرا مقدمہ ریس کورس تھانہ میں درج ہوا، ریس کورس تھانہ مین درج نو کروڑ کیس میں ترک ادکار مدعی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔