ہومپاکستانطارق بشیر چیمہ اسمبلی فلور پر زرتاج گل سے معافی مانگیں گے، معاملات طے

طارق بشیر چیمہ اسمبلی فلور پر زرتاج گل سے معافی مانگیں گے، معاملات طے

اسلام آباد (آئی پی ایس )ممبران قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان تلخی کے معاملے پر سپیکر سردار ایاز صادق کی مداخلت کام کرگئی۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران مسلم لیگ کے رکن اسمبلی طارق بشیر چیمہ اور سنی اتحاد کونسل کی خاتون رکن زرتاج گل کے درمیان تلخی ہوئی تھی جس کے بعد سپیکر ایاز صادق نے دونوں کو اپنے چیمبر میں بٹھا کر صلح کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ اسمبلی فلور پر زرتاج گل سے معافی مانگیں گے اور ان کی رواں سیشن کے لیے بھی رکنیت معطل ہوگی۔اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ بات کی تھی جبکہ اس دوران پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین بھی اسپیکر چیمبر میں موجود تھے۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بجٹ سیشن کیلئے طارق بشیرچیمہ کی رکنیت معطلی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔تاہم، صلح کے بعد سنی اتحاد کونسل کے رکن اور سابق رکن اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ باہمی مشاورت سے معاملات طے ہوگئے ہیں، تمام پارٹیوں نے مشترکہ فیصلہ کیا اور اچھا کردار ادا کیا۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خواتین سب کے لیے قابل احترام ہیں، تمام پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں سب نے ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رہنما تحریک انصاف زرتاج گل اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ تقریر کے بعد زرتاج گل کے پاس چلے گئے، زرتاج گل کے ساتھ مکالمے کے دوران تلخ کلامی ہوگئی۔ طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان تلخ کلامی پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان طارق بشیر چیمہ کی طرف دوڑ پڑے، جس کے بعد رکن اسمبلی رفیع اللہ طارق بشیر چیمہ کو ایوان سے باہر لے گئے۔واقعے کے بعد ایوان میں پی ٹی آئی اراکین کے شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔