ہومپاکستانمیٹر کے بلوں کی ادائیگی نہیں کرینگے،ترجمان سی ڈی اے کی وضاحت

میٹر کے بلوں کی ادائیگی نہیں کرینگے،ترجمان سی ڈی اے کی وضاحت

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ترجمان سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ بغیر میٹر کے بلوں کی ادائیگی نہیں کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق آئیسکو کی طرف سے سی ڈی اے کی واجبات کی عدم ادائیگی پربجلی منقطع کرنے کا معاملہ پی اے سی میں زیر غور آیا تھا ۔سی ڈی اے ذرائع کے مطابق اسٹریٹ لائٹس اور دیگر استعمال ہونیوالی بجلی کے میٹرنہ لگنے کی وجہ سے آئیسکو زیادہ بل بھیج رہاہے ۔آئیسکو کی طرف سے ابھی تک مجموعی طور پر 138 میٹرمیں سے 92 میٹر ہی انسٹال کئے گئے ہیں ۔اس حوالے سے ترجمان سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ سی ڈی اے بغیر میٹر کے بلوں کی ادائیگی نہیں کریگا ۔

271829e4 8fe7 4855 bb15 65ec0ef9b281

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔