Friday, May 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزسابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو دوبارہ پی پی پی کا حصہ بن گئے،بلاول کا خوش آمدید

سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو دوبارہ پی پی پی کا حصہ بن گئے،بلاول کا خوش آمدید

لاہور (آئی پی ایس )سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پی پی پی میں شامل ہو گئے ۔منظور وٹو نے شمولیت کا اعلان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد کیا۔منظور وٹو کے ساتھ سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے ۔سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہاں آرا وٹو اور آمنہ قصوری بھی پی پی پی کا کا حصہ بن گئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہا۔ واضح رہے کہ منظور وٹو نے یک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی پی میں شمولیت کا عندیہ دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔