ہومپاکستانموجودہ حکومت اسرائیل کی حمایتی، اسے کسی صورت تسلیم نہ کیا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

موجودہ حکومت اسرائیل کی حمایتی، اسے کسی صورت تسلیم نہ کیا جائے،صاحبزادہ حامد رضا

اسلام آباد(آئی پی ایس )سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کاظمی نے کہا کہ یہ حکومت اسرائیل کی حمایتی ہے، یہی وجہ کافی ہے کہ اس حکومت کو تسلیم نہ کیا جائے۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کاظمی نے قومی حمایت مظلومین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ فلسطین میں ہو رہا ہے وہ نیا نہیں ہے، سوشل میڈیا اس ظلم و بربریت کو دنیا کے سامنے لایا، قبلہ اول کی آزادی کا مسئلہ پوری امت کا مسئلہ ہے اور اس کی ساری ذمہ داری مسلم امہ پر ہے۔حامد رضا کاظمی نے کہا کہ پانچ اسلامی ممالک اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھ کر الٹی میٹم دیں تو دو گھنٹے میں امریکہ اسرائیل سے بھاگ جائے گا، جو سرمایہ کاری سعودی عرب میں نئی عمارتوں شہروں پر کی جا رہی ہے اس کا دس فیصد بھی فلسطین کے لئے رکھ دیا جائے تو کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غزہ مارچ ہو، کسی میچ میں فلسطین کا جھنڈا لہرایا جائے، خواتین احتجاج کریں تو حکومت تشدد اور گرفتاریاں کرتی ہے۔حامد رضا کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کی تمام فوجیں کیا ایک دوسرے کے سر کاٹنے کے لئے ہیں، اسلامی فوج غزہ کے مسلمانوں کی مدد کو کیوں نہیں آتی؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔