Wednesday, March 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزموجودہ حکومت نگران دور کی معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد کرے: آئی ایم ایف

موجودہ حکومت نگران دور کی معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد کرے: آئی ایم ایف

اسلام آباد (سب نیوز )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگران حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئیکہا ہیکہ موجودہ حکومت نگران دور کی معاشی پالیسیوں پر عمل درآمدکرے۔آئی ایم ایف نے سفارش کی ہیکہ نئی حکومت نگران دور کی معاشی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھے، قرضیکم کرنیکے لیے نگران دور کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہیکہ نگران دور حکومت میں قرضے کم کرنیکے اقدامات کییگیے، نگران حکومت نے سیاسی نقصان کی پرواہ کیے بغیر معاشی اقدامات کیے، نگران حکومت نے پرائمری سرپلس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سخت کوشش کی، نگران حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث بیرونی آمدن بحال ہوئی۔

آئی ایم ایف کے مطابق نگران حکومت نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات شروع کیے، نگران دور میں ایف بی آر کی آٹومیشن کا منصوبہ شروع ہوا۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صوبوں سے رابطے مضبوط کیے جائیں، ملکی آمدن بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، ملکی اخراجات کو کنٹرول کیا جائے، قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر بجٹ سے انحراف خطرناک ہوسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔