اسلام آباد(سب نیوز )چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی دورہ آذربائیجان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب 18 مئی کو ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان ہوں گے، سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرونی ملک کے دورے پر ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔