ہومبریکنگ نیوزبجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی شروع

بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی شروع

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 16 مقدمات درج کر لئے گئے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کر رہے تھے۔
چھاپہ مار کاروائیاں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کی گئیں ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کاروائیوں میں آئیسکو حکام نے موقع پر مذکورہ میٹرز قبضے میں لے لئے،
بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا،ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گزشتہ 2 ماہ کے دوران اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 54 نقدمات درج کئے۔
اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں،بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ چھاپہ مار ٹیمیں آئیسکو حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔