اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے وسائل میں اضافے اور استعمال سے متعلق پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ممبر فنانس ، آئی ٹی ممبر ، ڈی جی ایڈمن ، ڈی جی ریسورس اور ڈپٹی ڈی جی ریسورس شامل ہونگے ۔
کمیٹی 30 دنوں میں اپنا کام مکمل کرکے رپورٹ چیئرمین کو پیش کرے گی ،، کمیٹی سی ڈی اے کے موجودہ وسائل کے ضیاع کا بھی احاطہ کرے گی۔

