ہومبریکنگ نیوزنو مئی کے حوالے سے حکمت عملی،تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

نو مئی کے حوالے سے حکمت عملی،تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نو مئی کے حوالے سے خیبرپختونخوا ہاس اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کے بعد منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے ارکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور پارٹی قائدین شرکت کریں گے۔اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے اسلام آباد پر قبضے کی توثیق کی جائی گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا تھا کہ اگر وفاق صوبے کے واجبات ادا نہیں کرتی تو خیبرپختونخوا حکومت اسلام آباد پر چڑھائی کرے گی، مرکز میں دھرنا دیا جائے گا اور حکومت گرا دی جائے گی۔اجلاس میں پورے 9 مئی کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں پارلیمانی اور سیاسی میدان میں اقدامات اٹھانے کے بارے میں فیصلے بھی کئے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔