ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین اگلے ماہ متوقع ہے،ذرائع

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین اگلے ماہ متوقع ہے،ذرائع

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین اگلے ماہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف جون کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران سرمایہ کاری اور مختلف مفاہتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ دفترخارجہ حکام چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، وزیراعظم کے دورہ چین کو حتمی شکل دی جارہی ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔