ہومپاکستانشہری صفائی کے عمل میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے عملے سے تعاون کریں، ڈاکٹر عبداللہ تبسم

شہری صفائی کے عمل میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے عملے سے تعاون کریں، ڈاکٹر عبداللہ تبسم

اوکاڑہ (آئی پی ایس)چیف ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر وفوکل پرسن میڈیا پنجاب برائے لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر عبداللہ تبسم نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے ہ میں نہ صرف اپنے گلی محلوں کو صاف رکھنا ہے بلکہ اپنے شہروں اور دیہاتوں کو بھی صاف رکھنے ساتھ ساتھ کوڑے کرکٹ کو اِدھر ادھر نہیں پھینکنا بلکہ کوڑے دان کو استعمال کرنا ہے اور صفائی کے عمل میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے عملہ کے ساتھ تعاون کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل میں ستھرا پنجاب مہم کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

ڈاکٹر عبد اللہ تبسم نے کہا کہ میونسپل کمیٹیوں ،میونسپل کارپوریشنز اور ڈسٹرکٹ کونسلز کے درمیان پرفارمنس پر مقابلہ جات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کو ڈویژن لیول پر بہترین پرفارمنس پر مثالی ایم سی قرار دیا جائے گا اور پھر اسی طرح پہلے نمبر پر آنے والی میونسپل کمیٹی،کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کا پنجاب لیول پر مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا، پنجاب لیول پر پہلے نمبر پر آنے والی میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کونسل کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا جائے گاجبکہ ڈویژن لیول پر باقاعدہ پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ڈویژن لیول کے افسران اور سیکرٹری بلدیات بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور مثالی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ ڈاکٹرعبداللہ تبسم نے کہا کہ صفائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے صرف سرکاری محکمے اور متعلقہ ادارے صفائی کے ا ہدف کو حاصل نہیں کر سکتے ;; ستھرا پنجاب مہم ;; کے دوران محکمہ لوکل گورنمنٹ، ضلعی انتظامیہ،محلوں ،قصبات اور دیہات میں صفائی مہم کی کامیابی کے لئے اقدامات کررہی ہے

انہوں نے کہا کہ اہلیان علاقہ کا تعاون اس مہم کی کامیابی کی ضمانت ہے ہ میں لوگوں کی آسانی اور سہولت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہیں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کار پوریشنز کا عملہ صفائی ستھرائی میں مصروف عمل ہے صفائی ستھرائی کی اس مہم میں عملہ کے ساتھ تعاون سے ہی ہم اپنے علاقہ سے گندگی کا خاتمہ کر سکتے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔