کراچی (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈگاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائزڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لیگی، موٹرسائیکل اورگاڑیوں والے اپنی غیررجسٹرڈگاڑیاں جلدرجسٹرڈکروالے۔
کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور کالجز کو اپنیاسٹاف پرنظررکھنی ہے، سندھ پولیس نے بھی منشیات کے خلاف تعاون کا یقین دلایا۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے کرائم اورمنشیات کیخلاف کریک ڈاون کاحکم دیا، ڈیڑھ ماہ میں1ہزار22ایف آئی آر اور 1500 کے قریب ملزمان کوگرفتارکیا، 236کلوآئس،900 کلو ہیروئن مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی۔انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈگاڑیوں کو 10 مئی کے بعد ایکسائزڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لیگی، موٹرسائیکل اورگاڑیوں والے اپنی غیررجسٹرڈگاڑیاں جلدرجسٹرڈکروالے، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ 10مئی سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان شروع کرنے جارہاہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں زیادہ تر دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہے، شہری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے اپنی اصل نمبر پلیٹ وصول کرلے، جو بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی چلائے گا، ہم گاڑی تحویل میں لیں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ایکسائزڈپارٹمنٹ نے منشیات فروشوں کیخلاف اشتہارات بھی دیے، جیکب آبادمیں 2 خواتین پکڑی گئی جو منشیات سپلائی کررہی تھی، اس سے قبل مکیش کمار چالہ صاحب کی قیادت میں بڑی کارروائیاں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ کل بھی کچے میں بڑے ڈاکووں کو مارا گیا ہے، پولیس اور رینجرز مشترکہ طور پر کچے کے ڈاکووں کیخلاف آپریشن کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحادکونسل نے مخصوص نشستوں کے لیے لسٹ جمع نہیں کروائی تھی، یہ ملک آئین پاکستان پر ہی چلتا ہے کسی کی خواہشات پر ملک نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے مالکان کو بلا کر انہیں ہم مستقبل کا لائحہ عمل بتائیں گے، ہم مختلف اسکولوں میں جاکر بچوں کے ٹیسٹ لیں گے، بچوں کے ٹیسٹ کو پبلک نہیں کیاجائے گا بلکہ تفتیش ہوگی اور ملوث لوگ گرفتار ہوں گے۔
