ہومبریکنگ نیوزچیئر مین پی اے سی کا انتخاب، شیر افضل کو مخالفت کا سامنا ،دیگر رہنما عہدے کیلئے متحرک

چیئر مین پی اے سی کا انتخاب، شیر افضل کو مخالفت کا سامنا ،دیگر رہنما عہدے کیلئے متحرک

اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے نام پر اپوزیشن کے اندر بھی اختلافات سامنے آ گئے۔اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر، زین قریشی نے پی اے سی کی چئیرمین شپ کے لیے لابنگ شروع کر دی، پارٹی کے سینیر رہنما ئو ں نے شیر افضل مروت کو چئیرمین پی اے سی بنانے کی مخالفت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے رائے دی ہے کہ پارٹی کے سینئر ارکان میں سے کسی کو یہ اہم کمیٹی کی چئیرمین شپ دینی چاہیے تاہم اختلافات کی وجہ سے اپوزیشن نے ابھی تک کوئی نام اسپیکر کو تحریری طور پر نہیں دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت سے بھی اس معاملے پر کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی حمایت کے بغیر اپوزیشن ارکان میں سے کوئی بھی پی اے سی کا چیئر مین نہیں بن سکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔