Sunday, February 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سنیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سنیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے پارلیمنٹ ہا ئو س میں ملاقات کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر سینیٹر عرفان صدیقی نے سیدال خان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور سینیٹ میں قانون سازی کے امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔

سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیانی لیڈر کے طور پر آپ کی موجودگی ہم سب کیلئے تقویت کا باعث ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہا ر کیا کہ تمام جماعتیں ملکر ایوان بالا کے وقار کی سربلندی کیلئے کوشش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے آئے ہوئے رکن کی حیثیت سے وفاق کی علامت کے طور پر کام کروں گا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ایوان کی کاروائی بطریق احسن چلائیں گے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر عرفان صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔