اسلام آباد،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے شہبازگل نے کہا ہے کہ آج کے وزیراعظم کے انٹرویو میں آپ کو پاکستانی ہونے پر فخر ہو گا،ایک سچے پاکستانی وزیراعظم کے نزدیک پاکستانیوں کاتحفظ سب سے اہم ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کہاہم ہرقسم کے شراکت دارہیں،وزیراعظم نے واضح کہاکسی کی جنگ میں بلواسطہ یا بلاواسطہ شراکت دارنہیں ہوں گے،وزیراعظم نے کہاپاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے،اپاکستان افغانستان میں قیام امن کیلیے پوری مدد کرے گا۔شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلامو فوبیا اورناموس رسالت ۖپر بھی کھل کر بات کی اورمسلم امہ مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا ،وزیراعظم نے اضح کیاآرایس ایس کے نظریات سے خطے کے امن کوخطرہ ہے۔
وزیراعظم کے انٹرویو میں آپ کو پاکستانی ہونے پر فخر ہو گا،شہباز گل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
