اسلام آباد،عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید 27اموات اور 991 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار 940اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہوگئی ہے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 282نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3لاکھ 44ہزار 799، سندھ میں 3لاکھ 31ہزار 94، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36ہزار 819، بلوچستان میں 26ہزار 529، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 771، اسلام آباد میں 82ہزار 313جبکہ آزاد کشمیر میں 19ہزار 893کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 40لاکھ 72ہزار 605افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 46ہزار 269نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8لاکھ 89ہزار 787مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2ہزار 296مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،،کورونا کے سبب پاکستان میں اب تک سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار314، خیبرپختونخوا 4 ہزار 257، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 300اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82ہزار 313، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36ہزار 819، پنجاب 3لاکھ 44ہزار 799، سندھ 3لاکھ 31 ہزار 94، بلوچستان 26ہزار 529، آزاد کشمیر 19ہزار 893اور گلگت بلتستان میں 5ہزار 771افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں،ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے،ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189اور سندھ میں 14مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44اور اسلام آباد میں 14ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔
کورونا سے مزید27 افرادجاں بحق،ایک ہزار 282نئے کیسز رپورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
