Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزایرانی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی فارسی میں دلچسپ گفتگو ،ویڈیو سب نیوز پر

ایرانی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی فارسی میں دلچسپ گفتگو ،ویڈیو سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ایران کے صدر عزت مآب ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے فارسی مین گفتگو۔ چشمِ ماہ روشن دلِ ما شاد، آپکو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں اور دل خوش ہوا. وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر کو علامہ تقی بہار کے پاکستان کے بارے فارسی میں کلام “درود بر پاکستان” بھی پڑھ کر سنایا.

ہمیشہ لطف خداباد یارِ پاکستان
بہ کین مباد فلک با دیارِ پاکستان

پاکستان پر اللہ تعالی کا ہمیشہ فضل و کرم جاری رہے، اور آسمان پاکستان سے کبھی ناراض نہ ہو. وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر سے گفتگو میں فارسی میں شعر بھی پڑھا جس میں انکے دورہِ پاکستان کا بھرپور خیرمقدم اور انہیں بار بار پاکستان آنے کی دعوت دی.

وزیرِ اعظم کی فارسی میں گفتگو پر شرکا کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیل گئیں.ایرانی صدر و وفد وزیرِ اعظم کے فارسی زبان پر عبور کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا. وزیرِ اعظم کی فارسی میں گفتگو اور اشعار سن کر شرکا داد دئیے بغیرنہ رہ سکے.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔