راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔طبی معائنہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یونس نے کیا، طبی معائنہ کا عمل تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہا، طبی معائنہ مکمل ہونے پر ڈاکٹر عاصم یونس اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے، طبی معائنہ عدالتی حکم پر کیا گیا۔ گزشتہ روز وکلا کی جانب سے دائر درخواست پر بانی پی ٹی ائی کے طبی معائنہ کا حکم دیا گیا تھا، طبی معائنہ کا حکم احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے دیا تھا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کا طبی معائنہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔