Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزوفاقی اداروں میں تعیناتی،کابینہ نے پالیسی میں ترمیم کر دی،عمر کی حد مقرر،20لاکھ تک آدائیگی کی بھی منظوری

وفاقی اداروں میں تعیناتی،کابینہ نے پالیسی میں ترمیم کر دی،عمر کی حد مقرر،20لاکھ تک آدائیگی کی بھی منظوری

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کر دی جس سے ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے تعیناتیوں میں پی ٹی آئی دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کرتے ہوئے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمرکی حدختم کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترامیم کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی،

کابینہ نے سپیشل پروفیشنل پے سکیلز پالیسی 2019 میں ترامیم کی منظوری دی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتیوں کے لیے 65 سال تک عمرکی شرط ختم کر دی گئی ہے، سپیشل پروفیشنل پے سکیلز کے تحت تعیناتیوں کے لیے عمرکی بالائی حد نہیں ہوگی، اب 65 سال کے بعد تعیناتی اور موجودہ تعیناتی میں 65 سال کے بعد توسیع ہو سکیگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے عمر کی حد میں ترامیم تجویز کی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری تھیں، وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی استعداد کار بڑھانیکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس ترامیم کے ذریعے باصلاحیت پیشہ ور افراد، تکنیکی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، وفاقی حکومت عالمی معیارکا ٹیلنٹ پول بنانے پر کام کر رہی ہے، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزید موثر بنایا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔