اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران جج طاہر عباس سِپرا نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ ملزم گاڑی سے اترا تھا یا نہیں؟
تفتیشی افسر نے بتایا اعظم سواتی گاڑی میں موجود تھے تاہم فوٹیج میں کہیں نظر نہیں آئے۔
جج نے پوچھا کیا آپ کو اعظم سواتی کی کسٹڈی چاہیے؟
تفتیشی کے انکار پر اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی گئی۔
