ہومبریکنگ نیوزمردان : مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق

مردان : مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)مردان کےعلاقہ سوکئی میں حالیہ بارشوں سے خستہ حال ہونے والی مکان کی چھت گر گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچیاں جاں بحق ہوگئی، جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چھت گرنے سے جمشید نامی شخص کی اہلیہ اور دو بیٹاں جان سے گئیں۔
جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔