ہومبریکنگ نیوزچیئرمین پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل کا نام دے دیا

چیئرمین پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل کا نام دے دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے پبلک اکانٹس کمیٹی( پی اے سی) کے چیئرمین کیلئے شیرافضل مروت کا نام دے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عددی اعتبار سے اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران زیادہ ہیں، سنی اتحاد کونسل کو چیئرمین پی اے سی ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 35 وزارتوں کی کمیٹیوں سے متعلق خط کے جواب میں اپنے ارکان کے نام اسپیکرکو دیں گے۔ بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں میں 20 ممبران میں 6 اپوزیشن کے ہوتے ہیں، ججزتعیناتی کی جوڈیشل کمیٹی میں بھی 2 ممبران اپوزیشن کے ہوتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نیکہا کہ ہم نے شیر افضل مروت کا نام بطور چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔