ہومپاکستانکرپشن کے داغ منہ ٹیڑھا کر کے انگریزی بولنے سے صاف نہیں ہو سکتے،حماد اظہر

کرپشن کے داغ منہ ٹیڑھا کر کے انگریزی بولنے سے صاف نہیں ہو سکتے،حماد اظہر

اسلام آباد،وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ کرپشن کے داغ انگریزی بولنے سے صاف نہیں ہو سکتے، جنہوں نے زندگی میں کبھی کام نہیں کیا انہوں نے ہمیں بتایا کہ معیشت کیسے چلانی ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے انہیں کو تقریر سن کر جانے کا چیلنج دیا تاہم شہبازشریف اور بلاول ایوان سے چلے گئے۔حماد اظہر نے اپنے خطاب میں کہاکہ اگر بزدل نہیں ہو تو میری تقریر سن کر جا ، اگر ہمت ہے تو بیٹھ جا میری تقریر سن کر جا ، بلاول نے کبھی اردو بولی کبھی انگریزی بولی ، منہ ٹیڑھا کرنے سے داغ نہیں دھل جاتے،شاہد خاقان آپ اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے ، یہ وہ شخص ہے جس نے کہا تھا کہ جوتا ماروں گا ،آج تک معذرت نہیں کی ، میرا چیلنج قبول نہیں کیا گیا ،پنجاب کا کلچر گالی دینا نہیں، ایسی بات کرنے والا پنجاب کی تاریخ مسخ کر رہا ہے ، ایسے شخص کو کٹہرے میں لانا چاہیے ، یہ جانوروں کی تعداد گنوا رہے تھے اب چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہم عوام کے ووٹ لیکر آئے ہیں دس یا بیس فیصد پر نہیں آئے، ہم نے ابھی ایک نابالغ لیکچر سنا، ایک لاکھ ساٹھ ہزار گھرانوں کو احساس پروگرام میں لائے ، ان کے دور میں بی آئی ایس پی میں سرکاری افسران پیسے لے رہے تھے،ہم نے ملکی معیشت کو پاوں پر کھڑا کیا، بلاسود قرضے دیئے ،کاروبار کوفروغ دیا، کورونا میں کہاگیا سب کچھ بند کردو ،یہ قتل عام پر تلے تھے اور ہم روزگار کیلئے کوشاں، لاول بھٹو نے اسٹیل مل کے بند ہونے کی بات کی تو وہ ن لیگ کے دور میں بندہوئی، اگر کرپشن کے زور پر ترقی ہوتی تو سندھ تو کیلیفورنیا بن چکا ہوتا،آج کل کہتے ہیں کہ تھوڑی تھوڑی کرپشن سے ترقی بھی ہوتی ہے ،افغانستان سے متعلق بات انگریزی میں کی گئی اورباقی اردو میں ، بلاول بھٹو نے کچھ باتیں کسی کوسمجھانے کے لیے انگریزی میں کیں ،دونوں جماعت والے کہتے ہیں تھوڑی بہت کرپشن توہوتی ہے کام بھی ہوجاتاہے.حماد اظہر نے کہا کہ کراچی میں جوترقی اور تبدیلی آئی ہے وہ پسماندہ اضلاع تک جائے گی، ہم آئے تو9 ارب روپے کے ذخائر تھے اب 16 ارب کے ہیں، بلاول بھٹو نے بجٹ نہیں پڑھا اس لیے ان کوٹیکسز سے متعلق علم نہیں، بلاول بھٹو کے دور میں جوکچھ ہوا ان کوعلم نہیں وہ اس وقت بچے تھے،پیپلزپارٹی ایک پالیسی کے تحت سندھ کے عوام کوسزادے رہی ہیں،پیپلزپارٹی سب سے زیادہ آئی ایم ایف کے پاس گئی،کرپشن سے تباہی دیکھنی ہے توسندھ میں جاکردیکھیں،ہمارے حلقے میں کتے کاٹنے کی کوئی بیماری نہیں پھیلی،یہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کرتے تھے،ہمیں لوگوں نے منتخب کیا،جاگیرداروں کوپیسے دیکرنہیں پہنچے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔