Saturday, March 14, 2026
ہومتازہ تریناندورن سندھ ڈاکووں کو اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، برگیڈیئر (ر)حارث نواز کا دعویٰ

اندورن سندھ ڈاکووں کو اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، برگیڈیئر (ر)حارث نواز کا دعویٰ

کراچی (نیوزڈیسک)سابق نگران وزیرداخلہ سندھ برگیڈیئر ریٹائرڈحارث نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ اندورن سندھ ڈاکووں کو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی(ایم این ایز)(ایم پی ایز) کی حمایت حاصل ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ سندھ حارث نواز نے بتایا کہ سیاسی بھرتیوں کا خمیازہ کراچی والوں کو ڈاکوں کی شکل میں بھگتنا پڑرہا ہے۔
وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ مقامی سردار ڈاکووں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
حارث نواز نے ضیا لنجار کو مشورہ دیا کہ الزام لگانے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ صوبے میں حالات نگران حکومت کے دور میں خراب ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔