ہومپاکستاناپوزیشن مری ہوئی ہے،عمران خان پورے پانچ سال لگائیں گے،شیخ رشید احمد

اپوزیشن مری ہوئی ہے،عمران خان پورے پانچ سال لگائیں گے،شیخ رشید احمد

اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن پہلے ہی مری ہوئی ہے اور وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلی میں 3 دن جو ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی اور ہم نے اپوزیشن کے ساتھ جوڈو کراٹے نہیں کرنے کیونکہ اپوزیشن پہلے ہی مری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پورے پانچ سال لگائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ اسلام آباد میں جرائم ختم کریں اور آئی جی اسلام آباد سے کہتا ہوں کہ شہر کو منشیات سے پاک کرنا ہے، چھوٹے موٹے غریبوں کو پکڑ کے بڑوں کو جانے نہیں دینا کیونکہ یہاں قانون غریبوں کیلئے حرکت میں آتا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی کے لیے بہتر اقدامات کرنے جارہے ہیں جب کہ وزارت داخلہ لوگوں کو ای پاسپورٹ بھی مہیا کرنے جارہا ہے، اسلام آباد میں خواتین کا ایک بازار بھی بنانے جارہے ہیں جہاں بس خواتین کی دکانیں ہوں گی، اس حوالے سے ڈی سی کو ہدایت دے دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔