ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا میں پہلی سے آٹھویں تک سالانہ امتحانات لینے کافیصلہ

خیبرپختونخوا میں پہلی سے آٹھویں تک سالانہ امتحانات لینے کافیصلہ

پشاور،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پشاورمیں پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے تمام تعلیمی اداروں کو سالانہ امتحانات 21سے25جون تک منعقد کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 28 جون2021 کوکیاجائیگا۔ سالانہ امتحان انگلش، اردو، ریاضی اورجنرل سائنس میں لیاجائیگا۔پانچویں اور آٹھویں کیامتحانات پرانے طریقہ کے مطابق اسکول لیں گے جبکہ پرچے مختصرسوالات اورایم سی کیوز پرمشتمل ہوں گے۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز ہی تمام اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سرکاری اور نجی اسکولوں میں ایس او پیز کے تحت صبح 8 سے 10 بجے تک تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا۔یاد رہے کہ شدید گرمی کے باعث 10 جون کو صوبے کے پرائمری اور مڈل اسکولز بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ جماعت نہم سے 12 ویں کے لیے اسکول کے اوقات صبح 7 سے 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل تعلیمی اداروں کے اوقات کارصبح 8 سیدوپہر 1 بجے تک تھے۔جہاں درجہ حرارت کم ہو گا ان علاقوں میں اسکول اوقات معمول کے مطابق ہوں گے۔ گریڈ 9 سے 12 کو صرف وہ مضامین پڑھائے جائیں گے جن کا امتحان لیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں کو 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔