ہومدنیاشمالی کوریا امریکا سے ٹکر لینے کے لیے تیار ہے، کم جونگ ان نے خبردارکردیا

شمالی کوریا امریکا سے ٹکر لینے کے لیے تیار ہے، کم جونگ ان نے خبردارکردیا

پیانگ یانگ(آئی پی ایس )شمالی کوریا کے رہنما نے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد نہیں کیا تاہم کہا کہ ان کا ملک جو بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مخاصمانہ تعلقات کے لیے زیادہ بہتر طور پر تیار رہے گا۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا امریکا کے ساتھ ‘تصادم کے لیے تیار رہے گا۔کوریئن سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے)کے مطابق حکمراں ورکرز پارٹی آف کوریا کی سینٹرل کمیٹی کی جمعرات کے روزہونے والی میٹنگ میں کم جونگ ان نے ‘نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وائٹ ہاوس کے ساتھ تعلقات کے اپنے لائحہ عمل کی تفصیلات بتائیں۔کے سی این اے کے مطابق کم نے مذاکرات اور تصادم دونوں ہی کے لیے پوری طرح تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تاہم خصوصی طورپر اپنے ملک کے وقار کی حفاظت کے خاطر ہر طرح کے تصادم کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے” اور ایک معتبرپرامن ماحول” کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔